لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاؤن کے علاقے جی سی پی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دیرینہ دشمنی پر پنو گروپ اور بابر خان گروپ کے کارندوں کے درمیان دو گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا اور علاقے میدان جنگ بنا رہا۔جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر ملزمان گھروں کو تالے لگا کر اندر چھپ گئے۔ جس پر پولیس تالے توڑ کر ملزمان کے گھروں میں داخل ہوگئی اور چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔