لاہور( سپورٹس ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 نومبر سے گرین پارک کانپور میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے کیوی ٹیم کو تین ٹی ۔20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ ؒپہلے ٹی ۔20 میچ میں بھارت نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ، دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے کیوی ٹیم کو 73 رنز سے شکست دیکر سیریز کلین سویپ کرلی۔