مسجد الحرام کی توسیع‘ 6 نئے میناروں کی تعمیر کا 90 فیصد کام مکمل

مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ حرم مکی میں صحن مطاف کے زیرتعمیر حصے کا کام 90 فی صد مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے دوران 6 نئے مینار تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق ایجنسی فار پراجیکٹس اینڈ انجینئرنگ سٹڈیز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی شدت، عمرہ اور نماز کے لیے معطلی، نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے عرصے کے دوران جنرل ایڈمنسٹریشن نے تیسری سعودی توسیع میں اپنا کام تیز کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن