نوازشریف اور خاندان لندن محلات کی رسیدیں  کسی عدالت میں پیش نہ کر سکا: فرخ حبیب


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کبھی قطری خط، کبھی کیلبری فونٹ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، کبھی مرحوم جج ارشد ملک کو بلیک میل کر کے ویڈیو، کبھی سابق چیف جج رانا شمیم کا حلف نامہ اور کبھی جعلی آڈیو ٹیپس لا رہے ہیں لیکن نواز شریف اور ان کا خاندان آج تک لندن محلات کی رسیدیں کسی عدالت میں نہیں پیش کر سکا۔ گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر نے ٹی وی پر جھوٹ بولا میری لندن میں کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ بعد میں معلوم پڑا نیلسن اینڈ نیسکول آف شور کمپنیاں لندن میں شریف فیملی کے زیر استعمال فلیٹس کی مالک بینیفیشل اونر مریم صفدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیلبری فونٹ مارکیٹ میں آنے سے پہلے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنا دی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ انکشافات آنے کے بعد نواز شریف اور فیملی نے سوائے جھوٹ اور جعلی دستاویزات کے علاوہ عدالتوں میں کچھ جمع نہیں کرایا۔

ای پیپر دی نیشن