اے سی خیر پور ٹامیوالی کی کارروائی حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر کھاد ملنا شروع 

Nov 23, 2021


خیرپورٹامیوالی (خبرنگار) اسسٹنٹ کمشنررانامحمد شعیب کی زیر نگرانی خیرپورٹامیوالی میں مین ڈیلرز پر حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر سونایوریا1768روپے اوردیگر کھادیں عوام کومہیاکی جارہی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمدعلی نے بتایا کہ گندم کی بجائی ہورہی ہے جس کیلئے کسانوں کوکھادکی اشد ضرورت تھی ۔حکومت پنجاب کے بروقت اقدام اور اسسٹنٹ کمشنر کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی سے کسانوں کو خاطر خواہ فائدہ ہواہے۔

مزیدخبریں