اوچ شریف ٗ جام پور ( نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی اوچ شریف اور ہیڈ پنجند میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ مختلف مقامات پرانواع و اقسام کی تلی ہوئی مچھلیوں کی دکانیں سج گئیں،دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے، دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے، متوسط طبقے کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا، مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،، مذکورہ مقامات سمیت اوچ شریف کے ہوٹلوں اور فوڈپوائنٹ پر بھی تلی ہوئی مچھلی کی نت نئی اقسام فروخت ہوتی ہیں، مچھلیوں کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی مچھلی کے نرخ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ۔ شہری اور عوامی حلقوں نے موجودہ انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔