لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (OMAP) طارق وزیر علی نے موجو دہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی (PL) میں کمی کی پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا بلکہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی پر ٹیکس کم کر کے قیمتوں کو کنٹرول کیا جو کہ قابل تحسین ہے اور ایسوسی ایشن حکومت کے اس اقدام کو سراہتا ہے۔ پچھلی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات پر موجودہ حکومت سے زیادہ ٹیکس اور لیوی لے رہی تھیں۔ پٹرولیم کی قیمتیں سیلز ٹیکس اور لیوی خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں اور امریکی ڈالر کی برابری میں اتار چڑھاؤ سمیت کئی عوامل پر منحصر ہوتی ہیں۔