لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان گلوبل فورم لندن کے چیئرمین اور معروف اکانومسٹ محمد امین خالد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 45 سال لندن میںگذارے اورملک و قوم اور خدمت دین میں مصروف عمل رہا ہوں ۔میرے اہل خانہ ابھی بھی لندن میں ہیں لیکن میں ان سے دور رہ کر اکیلا پاکستان میں 2 برس سے انٹرنیشنل تھینک ٹینک پاکستان گلوبل فورم کے پلیٹ فارم سے قومی اور دینی خدمات کے لئے پاکستان میں ہوں اور پاکستان میں حقیقی ترقی خوشحالی اور عوامی بھلائی کا بہت خواہشمند ہوں۔ امین خالد نے مزید کہا کہ میرے پاس سیاسی و معاشی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے بہترین منصوبہ بندی موجودہے ۔وطن عزیز کو درپیش قومی و بین الاقوامی خدشات و خطرات سے ملک و قوم کو آگاہی کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتا رہتا ہوں تاکہ عوام کے شعور میں مزید بہتری کا سبب بن سکوں۔ جمہوری اور غیر جمہوری حکومتوں کی جانب سے آج تک عوام کو ریلیف نہ ملنے کے باعث غریب آدمی اس مہنگائی کے باعث ذہنی اذیتوں کا شکار ہو رہا ہے۔
پاکستان میں حقیقی ترقی خوشحالی خواہشمند ہوں:اکانومسٹ محمد امین خالد
Nov 23, 2021