لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد،ایگزیکٹو ڈائریکٹر مینٹل ہسپتال ڈاکٹر اشرف، میاں زاہدالرحمن باٹہ اور مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے دیگرممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے پرانے قانون میں ترامیم اور بورڈ آف وزٹرزکی تشکیل کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔میاں زاہدالرحمن باٹہ ایڈووکیٹ نے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے قانون پربریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ذہنی امراض میں مبتلامریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے پرانے قانون میں ترامیم کی جارہی ہیں۔مینٹل ہیلتھ اتھارٹی میں ترامیم کیلئے تجاویز محکمہ قانون کو بھیجی جائیں گی۔مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کانیادفترجلدفعال کردیاجائے گا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید،ڈاکٹراختررشید اور سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی نسیم صادق نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی ای اونسیم صادق نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پی ایچ ایف ایم سی کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے اگلے 100روز کا ری ویمپنگ پلان کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔