اسلام آباد(نا مہ نگار)الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی ممبرشپ پر حکومت نے ق لیگ کا اعتراض دورکردیا ہے۔وفاقی وزیرمحمد اعظم سواتی نے اپنی کمیٹی ممبرشپ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کو دے دی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میری جگہ کامل علی آغا پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ اتحادیوں کے بغیر ہماری مخلوط حکومت نہیں چل سکتی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اتحادیوں کی کارکردگی 100 فیصد تھی۔سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ اس سے قبل کمیٹی کا ممبر بنایا گیا تو لیڈر شپ نے مشاورت شروع کی۔ پارلیمانی کمیٹی سے میرا نام نکالا گیا تو لیڈر شپ کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیوں نام نکالا؟انھوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر چلنا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ممبران کی تعیناتی پر قیادت کا جو فیصلہ ہوگا ہم اس پرعمل کریں گے۔واضح رہے کہ حکومتی اتحادی سینیٹرکامل علی آغا نے سینیٹ فلور پر کمیٹی سے نام نکالے جانے پراعتراض کیاتھا۔
اعتراض دور
الیکشن کمشن ممبران تعیناتی کمیٹی پر ق لیگ کا اعتراض دور‘ اعظم سواتی نے ممبرشپ کامل علی آغا کو دیدی
Nov 23, 2021