منامہ (این این آئی)امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک عراق میں موجود تمام لڑاکافوجیوں کوواپس بلالیا جائے گا اوراس ضمن میں امریکہ اپنے وعدے پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لائیڈ آسٹن نے بحرین میں سالانہ منامہ سکیورٹی ڈائیلاگ کے موقع پرعراقی وزیردفاع جمعہ الجبوری سے ملاقات کی اور ان سے عراق کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کی حمایت کا اعادہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ عراق میں امریکہ کااشتراک عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس، مشورے اور معاونت پر