تہران(این این آئی)ایران کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ماہان ایئرنے اطلاع دی ہے کہ اس کو ایک نئے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ماہان ایئرکے کمپیوٹرنظام کو ماضی میں بھی متعدد سائبرحملوں میں نشانہ بنایا جاچکاہے۔ ماہان ایئرکے کمپیوٹر سسٹم کو ایک نئے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بیان میں مزید کہاگیا کہ اس کی تمام پروازیں مقررہ وقت پرتھیں لیکن کمپنی کی ویب سائٹ بند تھی۔ترجمان عامرحسین ذوالنوری نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہماری انٹرنیٹ سیکورٹی ٹیم سائبرحملے کو ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ایران سائبر حملہ
ایران کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ماہان ایئر کے کمپیوٹر نظام پرنیاسائبرحملہ
Nov 23, 2021