اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے سیکٹرایف ٹین ون میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت عامر صادق کے گھر ڈکیتی کی واردات کے بعد ایس ایچ او تھانہ شالیمارسب انسپکٹر شوکت محمود عباسی کومعطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ ایس ڈی پی او رمنا حاکم خان کو تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی آئی جی پولیس نے پیر کے روزتھانہ شالیمار کا بھی اچانک دورہ کیا ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ چینک کیا اور فرنٹ ڈیسک کی انسپکشن کی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تھانہ محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے ہر مظلوم انصاف کے حصول کیلئے پہلے تھانہ کا رخ کرتا ہے لہذا ان کو ریلیف فراہم کرنا جو کہ ان کا بنیادی حق ہے ان کو یہ حق دینے سے نہ صرف محکمے کا امیج بہتر ہوگا بلکہ پولیس اور عوام میں مثبت روابط قائم ہونگے آئی جی اسلام آباد نے امن و امان کے حوالے سے ایس پی اور ایس ڈی پی او صدر زون کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں صدر زون میں مثالی امن و امان کے قیام کیلئے تھانہ کی سطح پر موثر گشت اور زیر التوا مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں یہ عمل اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک آخری شرپسند کا خاتمہ نہ ہو جائے ۔
سینیٹر نزہت عامرکے گھر ڈکیتی، ایس ایچ او تھانہ شالیمارمعطل
Nov 23, 2021