عوام سے برتاؤ کے مطابق سزاو جزاء کا فیصلہ ہوگا، عمر خان 

Nov 23, 2021


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد محمد عمر خان نے چارج سنبھالنے کے بعدپیر کے روزٹریفک ہیڈکوارٹرز میں پہلا اجلاس منعقد کیا جس میں زونل ڈی ایس پی،بیٹ انسپکٹروں نے شرکت کی اجلاس میںعوام کو ہر ممکن سفری سہولیات ،انکی بہتری ،ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے ،اپنے اور عوام کی عزت نفس کو برقرار رکھنے،روڈ سیفٹی کیلئے خصوصی اقدامات،شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور بلاامتیاز کارروائی کیلئے احکامات جاری کئے اور کہا کہ تمام افسران کی کاردکردگی کا جائزہ خود لونگاعوام سے برتاؤ کے مطابق سزاو جزاء کا فیصلہ ہوگا شہریوں کی شکایات دور کرنا اولین ترجیح ہے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ زونل انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہو گاڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔

مزیدخبریں