28نومبر کولاکھوں نو جو ان اسلام آباد میں دھرنا دیں گے،میاں اسلم


 اسلام آباد(خبر نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ 28نومبر کولاکھوں نو جو ان مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اورحکومتی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ، نوجوانوں کی احتجاجی ریلی بھی تاریخ ساز ہو گی، انھوں نے کہا عوام گذشتہ 75سالوں سے پاکستان سیکولر، لبرل ،جاگیرداروں اور وڈیروں کے جبر اور ظلم کا شکار ہے بار بار آزمانے اور اقتدار میں بھیجنے کے باوجود یہ لوگ فقط اپنی تجوریاں بھرنے اور ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے جبکہ عوام آج بھی بھوک ،بدحالی اور مفلسی کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھنگی سیداں میں کاروباری مرکزکا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب ۔ اس موقع پر ناظم زون عزیز الرحمن ، اور یو سی گروپ لیڈر داد بٹ بھی موجو د تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن