افغان خواتین کے ڈراموں میں کام پر پابندی: صحافیوں‘ اینکرز کیلئے سر ڈھانپنا لازمی

Nov 23, 2021

واشنگٹن‘ کابل (نوائے وقت رپورٹ+ بی بی سی) امریکہ نے افغانستان میں داعش کے مالی معاون کو بلیک لسٹ کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ عصمت اﷲ خلوزئی ترکی سے رقوم بیرون ملک منتقل کرتا تھا۔ داعش کے مزید تین افراد عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کر دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء طالبان حکومت نے خواتین پر ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہی قواعد کے مطابق خواتین صحافی اور ٹی وی اینکرز کو پابند کیا گیا ہے کہ ٹی وی پر آنے سے قبل انہیں سر ڈھانپنا ہو گا۔ ٹی وی چینلز کو حکومت کی جانب سے 8 ضوابط پر مبنی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ شریعت یعنی اسلامی قوانین اور افغان اقدار کے منافی فلموں‘ مردوں کے برہنہ جسم کی نمائش‘ مزاح کے ایسے پروگرام جس میں مذہب کی تضحیک اڑائی جائے یا جو کسی کو ناگوار گزریں‘ ان پر بھی پابندی ہو گی۔ ایسی غیرملکی فلمیں جو غیر ملکی ثقافتی اقدار کا پرچار کریں‘ ان کی نمائش بھی نہیں ہو سکتی۔
بلیک لسٹ

مزیدخبریں