ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا پارک، چوراہوں اور نرسریوں کا دورہ 

اچی (این این آئی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ پارک ہریالی کے ہر ذریعے کو استعمال میں لاکر ضلع شرقی کو سرسبز وشاداب بنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے، پارکوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے حوالے سے بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس اور ڈائریکٹر پارکس جمشید زون ظفر اقبال کے ہمراہ سوسائٹی، لائینز ایریا، گرومندر اور اسٹیڈیم روڈ پر موجود چوراہے، گرین بیلٹ، پارک اور نرسریوں کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوراہے، گرین بیلٹس شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کے ضامن ہوتے ہیں لہذا انہیں دلکش اور خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن