بلدیہ عظمٰی کراچی کی درجنوں ٹرینی ڈاکٹرز تنخواہوں سے محروم 

کراچی (این این آئی)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی درجنوں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز 11 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، کے ایم سی کے اہم ترین اور رش والے اسپتال سوبھراج میٹرنٹی اسپتال میں لیڈی ہیلتھ آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والی درجنوں خواتین ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔سی پی ایس پی سے منظور شدہ ہونے کی بنا پر سوبھراج اسپتال میں دو سالہ ٹرینی پیریڈ پرنوکری دی گئی ہے لیکن درجنوں لیڈی ڈاکٹرز پچھلے  11ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کے ایم سی ٹرینی ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کی صدر ڈاکٹر رمشہ، نائب صدر ڈاکٹرآفرین باقی اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سونیا رشید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ڈاکٹر فیصل نے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیاہے، احتجاج کے اگلے مرحلے میںینگ ڈاکٹرز اور سینئر ڈاکٹرز بھی ہمارے ساتھ ہونگے۔کے ایم سی ٹرینی ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کی صدر ڈاکٹر رمشہ ،نائب صدر ڈاکٹر آفرین باقی اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سونیا رشید نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کیا کہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن