ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سنیٹر رانا محمود الحسن نے کہاہے کہ راجپوت قوم محب وطن اور بہادر ہے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں راجپوتوں کا اہم کردار ہے رانا تاج مرسلین راجپوت قوم کے عظیم سپوت ہیں مڈاڈھ راجپوتو ں کی تاریخ کو کتاب کے اوراق میں سما کر رانا تاج مرسلین نے راجپوت نوجوانوں پر احسان کیا ہے کیونکہ تاریخ کو محفوظ رکھنا بیدار قوم کی ذمہ داری اور نشانی ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان آرٹس کونسل میں مذاڈھ راجپوت پاکستان کے زیر اہتمام راجپوت کنونشن اور تاریخ مڈاڈھ راجپوت کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راؤ خورشید احمد، رانا شاکر حسین شاکر، رانا تصویر احمد، رانا مبارک علی، حاجی رانا طفیل احمد، رانا عابد شمشاد، رانا محمد آصف رنگپور، رانا شکیل انور، رانا راشد جمیل، راناعامر معاویہ، رانا ناصر، رانا اسلم، رانا عثمان علی، رانا غلام رسول، راؤ محمد تحسین، راناعلی عمران، رانا تصور حسین رانا امام دین،پروفیسر رانا ذوالفقارعلی، رانا شکیل ٹھاکر، رانا اصغر علی، رانا طفیل حیدر، قاری بابرعلی، ماسٹر رانا دلشادعلی، راؤ اشتیاق احمد، رانا محمد اسلم، سجاد محمد رانا، رانا سلیم، رانا طاہر ارلانوی، راناعزیز، رانا مبارک علی، رنا محبوب، رانا حاجی منیر تصور حسین، رانا اکر م جاوید، رانا صابر ڈیری محمدی،علامہ ابوبکر عثمان الازہری، کیپٹن سرور علی رانا، عمر فاروق، حافظ عزیز، راناعلی شان، رانا عبد الرحمن، احمد رضا سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا تاریخ مڈاڈھ راجپوت کے مصنف رانا تاج مرسلین نے کہاہے کہ راجپوت قوم نے اپنی تاریخ تلوار سے رقم کی ہے اس غیور قوم نے کبھی غیر کی غلامی کو قبول نہ کیا ہے۔
تاریخ کو محفوظ رکھنا بیدار قوموں کی ذمہ داری : رانا محمودالحسن
Nov 23, 2021