وراثتی جائیداد میں حصہ،مالاکنڈ کی خاتون کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ/قبائلی علاقے مالاکنڈ کی رہائشی خاتون کی وراثتی جائیداد میں حصے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی دوران سماعت مالاکنڈ میں ریونیو ریکارڈ نہ ہونے بھی انکشاف ہوا ہیدرخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ مالاکنڈ میں ریونیو ریکارڈ ہی نہیں ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہامالاکنڈ میں ریونیو ریکارڈ کیوں نہیں ہے،مالاکنڈ میں ریونیو ریکارڈ کیوں مرتب نہیں کیا جاتا، کیا حکومت سو رہی ہے، کیا مالاکنڈ میں زمینوں سے متعلق بندوقیں نکال کر فیصلے کیے جاتے ہیں یہ کیسے پتہ چلے گا، مالاکنڈ میں کون سی زمین کس کی ملکیت ہے، جس کے بعد عدالت نے درخواست گزار مملکت بی بی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے اور کیس کی سماعت آئندہ سال فروری تک ملتوی کردی۔۔
خاتون درخواست

ای پیپر دی نیشن