کراچی کی ترقی کے لئے لسانیت کے بت کو توڑنا ہوگا ،سعید غنی

Nov 23, 2021

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ متحد ہوکر شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام میں خوشحالی کے لئے ہمیں کام کرنا ہوگا شہر قائد کی ترقی کے لئے ہمیں لسانیت کے بت کو توڑنا ہوگا ،لسنایت نے شہر کراچی کو تباہ و برباد اور بھائی کو بھائی سے جدا کردیا لسانی بنیاد پر سیاست کرنے والوں نے قبرستانوں کو آباد اور کراچی کو برباد کیا اور عوام کو مسائل میں رکھ کر اپنی سیاسی دوکان چمکانے کو شش کی شہر قائد سب کا شہر اور منی پاکستان ہے یہاں بسنے والے ہر فرد امن اور محبت چاہتا ہے بدامنی اور لسانی بنیادوں پر نفرت سے شہر کبھی ترقی نہیں کرسکتا اور ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکیں گے پیپلز پارٹی عوام کی جماعت اور وفاق کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملیر سعود آباد میں پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت منعقدہ عظیم الشان شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم کیو ایم پاکستان ،پاکستان تحریک اصناف ،پاک سرزمین پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کارکنان و ذمہ دران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ عام سے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری ، نائب صدر مرزا مقبول احمد ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد آصف خان ،پی پی پی ویمن ونگ کراچی کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی ،پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریتری اطلاعات جانی میمن ،سابق ایم این اے علی راشد،سندھ کونسل کے رکن عمران حیدر عابدی اور سٹی ایریاز کے صدور نے بھی خطاب سعید غنی نے شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ منظم اور متحد ہوکر پیپلز پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔
سعید غنی

مزیدخبریں