گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ گرجاکھ پولیس کو محمد احسن نے درخواست دی کہ اس کا کارخانہ گھر کے ساتھ ہی ہے۔گلی میں کھڑا تھا کہ اچانک ملزم حامد راجپوت نے سیدھی فائرنگ کردی کارخانہ میں بھاگ کر جان بچائی ملزم چوک میں کھڑا ہوکر ہوائی فائرنگ کرتا اور وہاں سے گزرنے والے ہر شخص کو تشدد کا نشانہ بناتانقدی اور موبائل فون چھین رہا تھاپولیس رپورٹ کے مطابق ملزم اکثر اوقات گلی میں ایک دوکان میں بیٹھ کر ساتھی کیساتھ شراب پیتا اور چوک میں کھڑے ہوکر غل غپاڑہ کرتا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔