کرپٹ ٹولے کو لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس کرنا ہو گی‘ ملک عامر ڈوگر 

Nov 23, 2021

ملتان( نمائندہ نوائے وقت)  چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگرنے یونین کونسل 4میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں احتساب سے بچنے کے لیے اورکرپشن کو چھپانے کے لیے ایک بار پھر اکھٹے ہونے جارہے ہیں لیکن جیسا انکے ساتھ پہلے ہوا ہے ویسا ہی دوبارہ ہوگا اس کرپٹ ٹولے سے کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائے گی انہیں ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔کیونکہ یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے اور وزیر اعظم عمران خان ہے جو کرپشن کو کسی قیمت پربھی برداشت نہیں کرتے۔ چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ میرا حلقہ میرا گھر ہے اور اسکے تمام مسائل کو حل کرنا میرافرض ہے میرے حلقے میں ہر طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ان میں سے بیشتر مکمل ہوچکے ہیں اور کچھ جلد مکمل ہونے والے ہیں جن کا افتتاح بھی جلد کرونگا۔اس موقع پراشرف ناصر،دانش بھٹی،شیخ ناصر،راؤ آصف،فہد اسحاق سانگی، ظہیر اعوان،حافظ اعجاز، عدنان گردیزی، عامر بھٹی،شہباز قریشی، عبدالصمد خان، عبدالباری خان بھی ہمراہ تھے۔
عامر ڈوگر 

مزیدخبریں