بجٹ اجلاس میں وائس چئیرمین اور کونسلر کے درمیان گالم گلوچ اپوزیشن کا بائیکاٹ

جہانیاں (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کا ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس خاص کنوینرحاجی سلیم طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جو آخری مرحلہ میں شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔بلوں کی ادائیگی پر وائس چیئرمین سلیم طارق اور کونسلر قطب الدین رحمانی کے درمیان شدید گالم گلوچ ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے گئے اور دست و گریبان ہونے کی کوشش چیئرمین محمد اسلم کمبوہ اور دیگر کونسلرز نے ناکام بنادی۔جس پر قائد حزب اختلاف وحید سردار سندھو، شیخ محمد شمشاد، چوہدری رفیق احمد نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔جبکہ خواتین ارکان اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔ قبل ازیں ایوان میں بجٹ کونسلر افتخار احمد بٹر نے پیش کیا۔متعدد ترامیم کی منظوری کے بعد سال2021 کے اکتوبر سال 2022کے 30 جون تک کے لیے 9 ماہ کے عرصہ کا 66 لاکھ 72ہزار 9 سو 32 روپے کافاضل بجٹ ایوان میں موجود 8 کونسلر نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔آمدن کا تخمینہ 17 کروڑ 15 لاکھ 96 ہزار 4سو 91 روپے لگایا گیا۔۔سب سے زیادہ اخراجات تنخواہوں اور پینشرز کو ادائیگی 11 کروڑ 23 لاکھ 6 ہزار ہوں گے۔ترقیاتی منصوبوں اور جاری منصوبوں کے لیے 1کروڑ 88لاکھ 75 ہزار روپے رکھے گئے۔ آخر میں ایوان میں موجود 8 کونسلرز کی حمایت سے بجٹ منظور کرلیا گیا۔جبکہ ایجنڈا میں شامل معتدد آئٹم کی توثیق نہیں کی گئی۔بجٹ کی منظوری کی حمایت چیئرمین محمد اسلم کمبوہ ڈاکٹر منظور بھٹی،افتخار احمد بٹر،ملک محمد اسماعیل،ماسڑ محمد رفیق،تیمور نعیم،مسز صداقت علی،،اور رضیہ بی بی نے کی۔
جہانیاں 

ای پیپر دی نیشن