رحیم یار خان( کرائم رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد، کچے میں جرائم کے خاتمے کیلئے، بھونگ میں پولیس کا نیا سرکل آفس قائم، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان، نے سابق وفاقی وزیر رئیس منیر احمد، ڈی پی او ڈپٹی کمشنر، کے ہمراہ نئے ایس ڈی پی او آفس بھونگ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سرکل کا قیام کچہ میں جرائم کے خاتمے کے لئے کیا گیا ہے علاقہ میں امن قائم ہوگا اور علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہ اندھڑ گینگ کے 15 سہولت کار حراست میں لیے گئے ہیں جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے جلد 9 افراد کے قتل کے مرکزی ملزمان اندھڑ گینگ کے تمام افراد قانون کی حراست میں ہوں گے بھونک سرکل کل چار تھانوں پر مشتمل ہے جس میں احمد پور لمحہ جمال دین والی بھونگ اور ماچھکہ شامل ہیں سرکل کے قیام سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی اس سرکل میں اے ایس پی کی تعیناتی اس سلسلہ کی کڑی ہے جلد علاقہ میں امن کی فضا قائم ہوجائے گی تقریب کے موقع پر سابق وفاقی وزیر رئیس منیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شکر گزار ہیں جن کی احکامات پر جرائم کے خاتمے کیلئے بھونگ سرکل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے افتتاح کے موقع پر سابق وفاقی وزیر اعظم منیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی راجہ نبیل احمد کے علاوہ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف بھی موجود تھے۔
بھونگ