حکومت آرڈیننسوں کے سہارے آخری سانسیں لے رہی ہے: شہباز شریف

قطب پور( نامہ نگار) حکومت اور عمران نیازی پارلیمنٹ اور ایوان بالا کو پس پشت ڈال کر آرڈیننسوں کے سہارے آخری سانسیں لے رہے ہیں یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کر نے کا دوسرا نام ہے عوام کے کچن کا بجٹ دوگنا سے بھی زیادہ ہوگیا ہے تاریخ کی مہنگی ترین ہونے کے باوجود گیس بھی عوام کو فراہم نہیں ہو رہی شرح سود بڑھا کے نجی صنعت پر ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے حکومت روپے کی گرتی ہوئی قدر کو روکے ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے  سابق رکن قومی اسمبلی اقبال شاہ سے ملاقات میں کیا  انہوںنے کہا حکومت نے پنجاب کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے عمران نیازی اور ان کے حواری کام کرنے کی بجائے سازشوں میں مصروف ہیں سابق رکن قومی اسمبلی اقبال شاہ نے کہا کہ حکومت کو ہوائی باتیں کر نے اور جھوٹ بولنے سے فرصت ملے تو عوام کی خدمت کریں۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن