مکہ مکرمہ:صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے بتایا ہے کہ صحن مطاف کے زیرتعمیر حصے کا کام 90 فی صد مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ مسجد حرام میں تیسری توسیع کے دوران چھ نئے مینار تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
ایجنسی فار پراجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بتایا کہ کرونا وبا کی شدت، عمرہ اور نماز کے لیے معطلی، نمازیوں کی تعداد کو محدو کیے جانے کے عرصے کے دوران جنرل ایڈمنسٹریشن نے تیسری سعودی توسیع میں اپنا کام تیز کر دیا تھا۔
ڈپٹی جنرل صدر برائے پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز انجینیر محمد الوقدانی نے وضاحت کی کہ تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔
باب ملک عبدالعزیز کے دو میناروں میں تعمیراتی کام 88.5 فی صد مکمل ہوچکا ہے۔ فنشنگ ورکس (ماربل کے کالم، سجاوٹ اور دیواروں)98 فی صد 100 اور چھتوں کی تنصیب 100 فی صد مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باب الفتح مینار کی تعمیر کا کام 87.3 فی صد اور باب عمرہ کی تعمیر کا کام92.1 فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے۔اسی طرح کالموں اور دیواروں کے سنگ مرمر کے کام 39 فیصد مکمل کر لیے گے ہیں۔مطاف کی چھتوں کی تنصیب کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی ایجنسی کو گذشتہ مدت کے دوران نمازیوں اور حاجیوں کی کم تعداد سے فائدہ ہوا اور متوازی طور پر متعدد منصوبوں کی نگرانی اور آغاز کیا گیا۔
مسجد الحرام کے چھ نئے میناروں کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل
Nov 23, 2021 | 10:06