وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک حکمت علمی تشکیل دیں تاکہ بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ملک میں آلودگی سے متعلق مسائل پر اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ماحول کے تحفظ کا منصوبہ وقت کا تقاضا ہے تاکہ خصوصاً بڑے شہروں کو آلودگی سے روکاجاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ وسیع پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے شہروں کے سرسبز علاقوں میں اضافہ کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور کی روشنی میں سبزوشاداب اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کےلئے طویل المعیاد اقدامات کرنے ہوں گے.