پاکستان کے شدید ناقد کرسچین فیر نے بھی ایف 16 مار گرانے کی تردید کر دی.بھارت نے 27 فروری 2019ء کو پاکستانی ایف 16 لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا تھا.بھارتی شہری جوون گونزیلوس نے کرسچین فئیر سے سوال کیا کہ کیا پاکستانی ایف 16 طیارہ گرایا گیا یا نہیں؟کرسچین فئیر نے جواب دیا کہ پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانے کے قابل اعتماد شواہد موجود نہیں، بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ایک ایسے کارنامہ پر ملٹری ایوارڈ دیا جو انجام ہی نہیں ہو پایا،بھارتی ائرفورس نے خود کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے کی اجازت دی۔
ایک اور بھارتی شہری سوارب شرما نے کمنٹ کیا کہ کیا آپ کا نکتہ نظر کسی تحقیقات یا حقائق کی بنیاد پر ہے؟ کرسچین فیئر نے جواب دیا کہ میں نے دستیاب شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا، یہ سب کچرے کے سوا کچھ نہیں، میں نے ان شواہد پر دو سال قبل ملٹری کی سطح پر بات کی، میں نے ریڈار سسٹم اقر شواہد سمیت ہر چیز کا تفصیلی معائنہ کیا، جس انجن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ مگ کا تبدیل شدہ انجن ہے،پاکستانی ایف 16 میں جی ای انجن استعمال نہیں ہوتے۔