علماکی سراج الحق کی جمعہ کو یوم انسداد سود کے طور پر منانے کے اعلان کی تائید 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تمام مکاتب فکر علمائے کرام نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے آئندہ جمعہ کو یوم انسداد سود کے طور پر منانے کے اعلان کی تائید کی ہے۔مولانا عبدالر ¶ف ملک، سردار محمد خا ن لغاری،ڈاکٹر فرید پراچہ،ڈاکٹر عاطف وحید،مولانا عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ علما25نومبر کاخطبہ جمعہ یوم انسداد سود کے موضوع پر دیں


 اور عوام کو سودی نظام کے خلاف آگاہی فراہم کریں۔ڈاکٹر فرید پراچہ اور دیگر قائدین نے کہا کہ علما سودی نظام کے خاتمہ کے لیے متحرک کردار ادا کریں اور عوام کو تفصیل کے ساتھ تمام صورت حال سے آگاہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ نجی بنک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لیں ورنہ بائیکاٹ کے لیے تیار رہیں۔ قومی معیشت کو سود سے پاک کرنے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں 25نومبر کو ”یوم انسداد سود“ کے طور پربھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سود کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر ملک میں ترقی، امن اور خوشحالی کسی صورت ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...