لاہور ( کلچرل رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انفارمیشن اینڈ کلچر نازیہ جبیں کی زیر صدارت ٹاو¿ن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی گلبرگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی ڈی او ہیلتھ گلبرگ ٹاو¿ن ڈاکٹر رانا فرید احمد نے ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں اینٹامالوجسٹ، انوائرمنٹ انسپکٹر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی ڈی او گلبرگ رانا فرید نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انفارمیشن اینڈ کلچر نازیہ جبیں کو گلبرگ ٹاو¿ن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ہاٹ سپاٹس، ان ڈور، آو¿ٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس سال گلبرگ زون میں 668 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔
پچھلے ہفتے گلبرگ زون میں صرف 39 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔جہاں سے ڈینگی کے مریض سامنے آئے، ڈینگی ٹیموں نے کیس رسپانس کر دیا۔ڈینگی مریض رپورٹ ہونےوالے گھروں کے قریبی گھروں میں بھی ڈینگی سپرے اور سویپنگ کا عمل مکمل کر دیا گیا ۔