شہری گیس لیکج محسوس ہونے پر بجلی کا سوئچ،آگ ہرگز نہ جلائیں 

Nov 23, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) موسم سرما کے دوران ٹھنڈک سے بچنے کیلئے شہریوں کی جانب سے استعمال کئے جانے والے گیس کے متعلقہ آلات کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ اب سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور شہری سردی کی شدت سے بچنے کیلئے گیس کے ہیٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں اس دوران بے احتیاطی سے بڑا نقصان ہو جا تا ہے آگ لگنے کے واقعات سامنے آ تے ہیں جس سے بچنے کیلئے ریسکیو1122نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے گیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں رات کو سونے سے پہلے گیس سے متعلقہ آلات جس میںہیٹر، چولہے وغیرہ کو لازمی بند کریں، گھر میں گیس لیکج محسوس ہونے پر بجلی کا سوئچ اور آگ ہرگز نہ جلائیں، گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں اور تمام افراد گھر سے باہر چلے جائیں، خدانخواستہ، اگر ایسا کوئی حادثہ پیش آئے تو فوری طور پر 1122 کو اطلاع دیں۔

مزیدخبریں