شاہ فیصل کالونی مےں پانی کی شدید قلت، مکےنوں کو محض تسلےوں پر ٹر خاےا جارہا ہے، گلزار قائد میں واسا کا ٹیوب ویل عرصہ دراز سے خراب ہے

Nov 23, 2022


راولپنڈی (سروے رپورٹ ، اکمل شہزاد سے)سردی کے موسم میں بھی کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے شہری عاجز آگئے، واسا بل تو ہر ما ہ باقاعدگی سے بھجواتا ہے لیکن پانی کی سپلائی تا حال ممکن نہ ہو سکی، واسا کی جانب سے اہل علاقہ کو صرف تسلیاں ہی دی جا رہی ہیں، شاہ فیصل کالونی کے ہزاروں رہائشی سردی کے موسم میں بھی پانی کی سہولت سے محروم ہیں، شہری مہنگے داموں ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہو گئے،ٹینکر مافےا کی چاندی ،پانی کا ٹینکر دو ہزار سے 22 سو میں فروخت کیا جاتا ہے، واسا کا گلزار قائد میں ٹیوب ویل بھی عرصہ دراز سے خراب ہے جس وجہ سے اہل علاقہ کو واسا کا ٹینکر بھی پانی کی سپلائی نہیں کرتا عوام سے سرکاری نرخ پر ٹینکرسے پانی کی فراہمی کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے،نوائے وقت سروے میں گل زیب، عارف عباسی، امتیاز عباسی ، ملک امین ، شعیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واسا حکام کو کئی دفعہ علاقے میں پانی کی قلت کے حوالے سے آگاہ کیا عوامی نمائندوں کو بھی اس علاقے کے درینہ مسائل حوالے سے آگاہ کیا گیالیکن پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا، عوامی نمائندوں نے بھی گزشتہ سال گرمی کے موسم میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن تاحال معاملہ جوں کا توں ہے، واسا حکام کی جانب سے ٹیوب ویل خراب کا بہانہ بنا کر علاقے کو تاحال نا صرف پانی کی سپلائی سے محروم رکھا گیا ہے بلکہ دوسری جانب واسا کا ایک ٹیوب ویل گلزار قائد میں موجود تھا جس سے ٹینکر کے ذریعے پانی کی سپلائی دی جاتی تھی وہ بھی ایک سال سے بند پڑا ہے ، شہریوں نے مقامی عوامی نمائندوں، ڈی جی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل کالونی میں پانی کی سپلائی کویقینی بنایا جائے خاص طورپر گلی نمبر14 اور گلی نمبر17 میں تو کئی سالوں سے پانی کی سپلائی ممکن نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں