راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے التواءکا شکار ہو گئے


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے التواءکا شکار ہو گئے، گلزار قائد، ڈھوک منگٹال، فیصل کالونی، فضل ٹاﺅن چکلالہ کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں، جگہ جگہ گھڑے پڑے ہوئے ہیں، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام رک گئے، گلیاں خستہ حالی کا شکار ہیں ، گاڑیوں کے ساتھ پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا، اہل علاقہ کے مطابق عوامی نمائندے دھرنوں اور احتجاج میں لگے ہوئے ہیں تمام ایریا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ، سیوریج لائنیں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...