وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام حفظ قرآن مقابلوں کا آغاز


اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں حفظ قرآن کریم مع تجوید کے قومی سطح کے مقابلوں کا اغاز ہو گیا ہے یہ مقابلے تین مرحلوں میں ہوں گے پہلے مرحلے میں ڈویژنل،دوسرے مرحلے میں صوبائی اور تیسرے مرحلے میں قومی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں قیمتی انعامات تقسیم کیے جائیں گے-صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کراچی میں،ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ناظم بلوچستان مولانا 
صلاح الدین ایم این اے اور دیگر رفقا کے ہمراہ جامعہ محمدیہ اسلام آباد،مولانا امداد اللہ نے کراچی،مولانا قاضی عبدالرشید نے پنجاب،مولانا حسین احمد نے خیبر پختونخوا اور وفاق المدارس کے دیگر ذمہ داران نے مختلف علاقوں میں مقابلوں کا معاینہ کیا ۔
اور مقابلوں کا انعقاد کروانے والی کمیٹیوں،مقامی مسوولین،مدارس کے منتظمین اور مقابلوں کے انعقاد و انتظام میں حصہ لینے والے دیگر کارکنان کی حوصلہ افزائی کی، مولانا محمد حنیف جالندھری نے جامعہ محمدیہ اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان مقابلوں کو حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ اور حفظ قرآن کریم کی طرف رجوع میں اضافے کا باعث قرار دیا،انہوںنے کہا کہ ان مقابلوں کے ذریعے ملک بھر میں قرآن کریم سے وابستگی اور محبت کی ایک فضا قائم ہوگی اور عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کے طلبہ کی شرکت اور کامیابی حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔

ای پیپر دی نیشن