قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پمز کی آواز اٹھائیں گے،خالد مگسی


اسلام آباد(خبرنگار)پمز ملازمین نے دوسرے روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا جس میں ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکس ،گزئیٹیڈ،نان گزئیٹیڈ کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی ،ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل ہیلتھ الائنس کے چیئرمین چوہدری قمر گجر نے کہاکہ جب تک پمزملازمین کا مطالبہ پورا نہیں ہوگاہم احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہاکہ ہم وفاقی وزیرصحت قادر پٹیل سے درخواست کرتے ہیں کہ بورڈ کو فی الفورتحلیل کرکے وزارت صحت کی تحویل میں لایاجائے،ترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار نے کہاکہ ہم مشکور ہیں وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کے جنہوں نے پمزملازمین سے کیاگیا اپنا وعدہ پورا کیا اوردونوں ایوانوں سے ترمیمی بل پاس کروایا،صدرایف ایچ اے ڈاکٹر حیدرعباسی نے کہاکہ ہم نے مجبورایہ قدم اٹھایا ہے ،ممبرقومی اسمبلی ورہنما عوامی پارٹی خالد مگسی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اورکہاکہ ہم قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پمز کی آواز اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن