اسلام آباد(وقائع نگار) مارگلہ ہلز میں سی ڈی اے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے تعمیر کیے گئے لامونتانا ریسٹورنٹ اور گلوریا جینز کے معاملے پرانوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبیونل میں سماعت ہوئی جس میں انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے وکیل اور سی ڈی اے وکیل پیش ہوئے انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبیونل کو سی ڈی اے کے وکیل نے بتایا کے لامونتانا کو 25بائے 35 فٹ جگہ الاٹ کی گئی باقی جگہ پر غیرقانونی طور پر تجاوزات قائم کردی گئیں جس میں گلوریا جینز بھی شامل ہے، انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبیونل نے معاملے کی تفصیلات سمیت سی ڈی اے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں اور سوال بھی پوچھا کہ کس طرح سی ڈی اے حکام نیچرل ماحول کو متاثر کرنے والے افراد کو کام کی اجازت دیتی ہے کیا جب کسی بھی قسم کے کاروبار کی اجازت دی جاتی ہے تو کوئی اس بات کی چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں کے حسن اور جنگلی حیات متاثرتو نہیں ہورہی ہیں، انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبیونل نے معاملے سے متعلق آئندہ پیشی پر تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے فریقین کوجنوری تک کا وقت دے دیا۔
۔۔۔۔۔