اسلام آبادپولیس میں بھرتی کیلئے جعلسازی اور دھوکے بازی کا نوٹس


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آبادپولیس میں بھرتی کے سلسلے میں جعلساز اور دھوکے بازی کا نوٹس لے لےا گےا،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے شہری جھوٹے اور نقلی خطوط پر یقین نہ کریں، کامیاب امیدواروں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی اور سنٹرل پولیس آفس سے باقاعدہ آفر لیٹر جاری کیا جائے گا اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے سلسلے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ جعلساز اور دھوکے باز سادہ لوح لوگوں کو بھرتی کے جعلی آفر لیٹر جاری کرسکتے ہیںجھوٹے اور نقلی خطوط پر یقین نہ کےا جائے شہریوںسے گزارش ہے کہ وہ جعلسازوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی معلومات کےلئے ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں۔

ای پیپر دی نیشن