شاہ اللہ دتہ میںنجی ہاو¿سنگ سوسائٹی نے سی ڈی اے کی اراضی فروخت کردی


اسلام آباد(وقائع نگار)شاہ اللہ دتہ میں وفاقی ترقیاتی ادارے کا ایک ایکڑ سے زائد کا رقبہ غیر قانونی طورپر نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی طرف سے فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ نواحی علاقے شاہ اللہ دتہ میں سی ڈی اے کی سرکاری ایک ایکڑ سے زائد اراضی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی نے جعل سازی کے ذریعے سابق سفارت کار علی شیر کو فروخت کی ہے ۔گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر افنان عالم ،ڈی جی لینڈ عمر رندھاوا، مرزا سعید اختر تحصیل دار ،محمدشفیق گردوار ، محمد آصف گرداور ، راشد پٹواری اور ریاض شاہ نے نشاندہی کی جس پر رقبہ سی ڈی اے کا نکل آیا اس موقع پر ڈی جی لینڈ عمر رندھاوا نے تحصیلدار کو فوری طورپر مخدوم سوسائٹی کے خلاف سی ڈی اے لینڈ جعلی سازی کے ذریعے بیچنے پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ۔سی ڈی اے حکام نے سابق سفارت کار علی شیر کو مخدوم سوسائٹی کیخلاف کارروائی کے لئے تھانے میں درخواست دینے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن