اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکےتی ، چوری کی وارداتےں نہ تھم سکےں شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا تھانہ ترنول کو محمد شہزاد نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ مےں مدعی اپنے دےگر دو ساتھےوں کے ہمراہ موےشی منڈی گوندل جانے کےلئے ہائی اےس گاڑی مےں بےٹھے جس مےں سات آٹھ افراد بھی سوار تھے پچھلی سےٹ پر بےٹھے لوگوں نے ہمےں قابو کرکے تشدد شروع کردےا اور 6لاکھ55ہزار 800روپے کی نقدی چھےن لی اور ےوٹرن پر اتار کر فرار ہوگئے تھانہ رمنا کو قاضی فیصل محی الدین نے بتایا کہ جی الیون ٹو میںمےرے گھر سے9لاکھ30ہزار روپے کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو نصرت شاہین نے بتایا کہ ہاسٹل مےں مےرے کمرے سے9لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ سنگجانی کو قمر شہزاد نے بتایا کہ ڈھوک رمضانیاں میں دو مسلح افراد نے مجھ سے ہنڈا125موٹر سائیکل اپلائیڈ فار چھین لیاہے تھانہ کورال کو امتیاز احمد نے بتایا کہ مےرے گھر سے قےمتی سامان چوری ہوگےا تھانہ کراچی کمپنی کو محمد ضیاءنے بتایا کہ جی نائن فور میں مےرے 10ہزار روپے، موبائل فون، شناختی کارڈچوری کرلئے گئے، تھانہ کرپا کو مظہر سعید نے بتایا کہ الہدی ٹاﺅن میں مےرے20 ہزار روپے اور موبائل فون چوری کرلئے گئے ،تھانہ سہالہ کو فیصل محمود نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے 42ہزار سعودی ریال پاسپورٹ اور ویزا ٹکٹ چوری کر لئے، تھانہ لوہی بھیر کو افضال احمد نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی میں نامعلوم چوروں نے گھر سے اڑہائی لاکھ روپے چوری کرلئے۔
، ایچ نائن بازار سے آغا محمد عباس قزلباش کی کار ، آئی ٹین ٹو سے جنید رحمان کا کیری ڈبہ،تھانہ آئی نائن کے علاقے سے سیدن شاہ کی مہران کار، آئی ٹین ون سے شاہد علی کا موٹر سائیکل، تھانہ آئی نائن کے علاقے سے حمزہ ظہیر، عثمان جاوید ، آئی ایٹ ون سے اسداللہ ، ایچ نائن بازار سے زاہد محمود ،جی ایٹ مرکز سے طیب رحمان، ایف ایٹ ٹو سے مرزا آصف اکبر، ایچ نائن بازار سے عبدالستار، تھانہ مارگلہ کے علاقے سے محمد نواز، ای الیون فور سے محمد نعیم ،تھانہ کرپا کے علاقے سے جنید ، منہاس ٹاﺅن سے نور شریف کا موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے ۔