کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کا دورہ کیا اور اس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ مفتی نعمان نعیم نے جامعہ بنوریہ سے متعلق تفصیلات سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر متحدہ رابطہ کمیٹی کے اراکین عبد الحسیب خان اور وسیم آفتاب بھی موجو د تھے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ آکر بہت خوشی ہوئی یہ ادارہ دین کی جس طرح خدمت کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفتی نعیم مرحوم سے قریبی تعلق تھا مفتی نعیم مرحوم اپنی ذات میں ایک انجمن تھے مرحوم نے اپنی زندگی میں ایک ایسی درسگاہ بنائی جس کی مثال نہیں ملتی، یہاں۔دنیا کے کئی ممالک کے طالب علم موحود ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مفتی نعیم کے لگائے ہوئے اس درخت کو شجر سایہ دار بنائے اور مجھے امید ہے کہ مفتی نعیم کے صاحبزادے اس جامعہ کو مزید وسعت دیں گے اس وقت اتحاد اور اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلہ میں تمام مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں۔بعد ازاں جامعہ بنوریہ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہاکہ مجھے جامعہ بنوریہ آکر بے حد خوشی ہوئی میں یہاں ایک پیغا م دینا چاہتاہوں کہ جامعہ سے فارغ التحصیل طلبائ کے روزگار کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لئے گورنرہا?س ایک ایپ تشکیل دے رہا ہے جو سرکاری اور نجی اداروں سے لنک ہوگی اس سے طالب علموں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ گورنرسندھ کے دروازے ان حضرات کے لئے کھلے ہیں جو ریاست کے کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اگر کوئی اچھا کام کرنا چاہتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کی نصرت بھی حاصل ہو تی ہے۔
گورنر سندھ