کراچی (نیوز رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہائشگا ہ پر ناظم آباد کے علاقے مجاہدکالونی سے آئے متاثرین کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ مجاہد کالونی مہاجر اکثریت رکھنے والا گنجان آباد علاقہ ہے جہا ں 70سالوں سے نہ صرف مہاجر قوم سکونت اختیار کی ہوئی ہے بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار بھی اسہی علاقے سے وابسطہ ہے جسے حکومتی عضبیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنا نوٹس اور متبادل کے لوگوں کو بے گھر اور بے روزگارکرنے کا اقدام غیر قانونی و غیر آئینی ہے، جبکہ70سالوں سے قائم رہائشی علاقہ اگر غیر قانونی تھا تو اب تک ہمارے ملک کے ادارے کس خوابِ غفلت میں مبتلا تھے اور اب کس کے ایما پر انہیں مسمار کیا جارہا ہے اور انکے پیچھے کیا مقاصد کارفرماں ہیں انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلوں کو جواز بناکر صرف ان رہائشی اور کاروباری علاقوں کو نشانہ بنارہی ہے جو مہاجر اکثریتی علاقے ہیں غرض یہ کہ انکروچمنٹ کے نام پر صرف مہاجر املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،ایک طرف غیر قانونی بستیاں بسا کر غیر ملکی اور تارکین وطن جرائم پیشہ افراد کو آباد کیا جارہا ہے تو دوسری جانب مہاجر بستیاں اور کاروباری مراکز کو مسمار کیا جارہے ہیں،جس کا مقصد شہر کے وسائل و اختیارات پر غیر مقامی افراد کا تسلط قائم کرکے جرائم کی آماجگاہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اطراف ایسی سیکڑوں غیر قانونی بستیاں قائم ہے،جہاں حکومتی سرپرستی میں نہ صرف بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ شہر بھر میں ہونے والے جرائم اور کریمنل کو تحفوظ مہیا کیا جارہا ہے جو ملکی مفاد میں انتہائی نقصان دہ اور خطرناک ہے۔
ڈاکٹرنگہت
تجاوزات کے نام پر مہاجر املاک کو مسمارکیا جارہا ہے، ڈاکٹرنگہت
Nov 23, 2022