بڑھتی بے حیائی بھی معاشی تباہی کا سبب ہے‘ حاجی حنیف طیب

Nov 23, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب ، میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ، پروفیسر عبدالجبار قریشی، انجینئر عبدالرشدارشدنے کہاکہ ملک جن تباہی ومسائل اوربے چینی کے دورسے گزررہاہے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے اس کی ایک اہم وجہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی بھی ہے ۔بے حیائی،فحاشی کوفروغ دینے والوں کواللہ تعالیٰ نے دنیا وآخرت میں درناک عذاب کی وعید سنائی ہے۔سرکاردوعالم کی نے حیاءکو نصف ایمان کادرجہ دیاہے۔رہنماو¿ں نے ٹرانس جینڈراورہم جنس پرستی کہانی پرمبنی بننے والی جوائے لینڈفلم، بے حیائی کوفروغ دینے والے موضوعات پردکھائے جانے والی فلمیں اورڈراموںکواسلامی تعلیمات، نظریہ پاکستان سے متصادم قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ معاشرتی بگاڑکاسبب بننے والی فلموں، ڈراموں پرفوری پابندی عائد کی جائے۔ جب فلم پر مختلف رائے آرہی ہے تواس فلم کو کے بارے میں اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی جائے کیوں کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے وہ جوبھی رائے دیگا آئین وشریعت کے مطابق ہوگا۔ رہنماو¿ں نے کہاکہ عریانی وبے حیائی کا جو طوفان روشن خیالی کے نام پر برپا کیاہواہے ہماری نوجوان نسل سے اُس کوترقی کا راز سمجھ رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بے حیائی ترقی نہیں بلکہ تباہی لاتاہے۔رہنماوں نے کہاکہ پاکستان کاقیام کامقصد اسلامی فلاحی ریاست قائم کرناتھا جس میں لوگ قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسرکرسکیں ۔ تمام مذہبی جماعتوں کومتحد ہوکر بے حیائی کاخاتمہ ،نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے عملی جدوجہد کرنی چاہیے ۔
حاجی حنیف طیب 

مزیدخبریں