پیر پگارا شاہ مردان شاہ کی 94 ویں سالگرہ عقیدت واحترام سے منائی 


سانگھڑ(نامہ نگار )پیر سید شاہ مردان شاہ ثانی کی 94 سالگرہ وریامانی ہاو¿س سنجھورو میں منائی گئی سالگرہ میں 94 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا ۔ سیاسی، سماجی، علمی، ادبی اور ح±ر جماعت سے تعلق رکھنے والے مریدین نے شرکت کی۔
 اس موقع پر پروگرام کے میزبان خلیفہ ایم پی اے وریام فقیر خاصخیلی نے جماعت اور دیگر سے مخاطب ہوتے ہوئے 94 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پگارا جیسابے باک نڈر مرشد ملا پیر پگارا شاہ مردان شاہ ثانی نے اپنی پوری زندگی بچپن سے آخرت تک جواںمردی ہمت وعظمت کا پیکر بن کر گزاری آپ کی سیاسی اور روحانی بصیرت کو آج بھی دنیا یاد کرتی ہے سیاسی فیصلے ملکی سلامتی کو مدے نظر رکھتے ہوئے کیے انھوں نے کہا مرشد نے ہمیشہ اپنے مخالفین کو بھی مخلص مشورے دیئے جبکہ دیگر مقررین نے پیر سید شاہ مردان شاہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کفن یا وطن زندگی یا موت کے نعرے کی پیروی کرتے ہوئے مرشد نے اپنے مریدین کو صراط مستقیم کا سیدھا راستہ دیکھا یا اس موقع پر سابق ایم پی اے سعید خان نظامانی،ماہی خان وسان،محمد بخش خاصخیلی،مراد علی نظامانی اور دیگرنے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شاہ مردان شاہ کی پوری زندگی کھلی کتاب کی مانند تھی روحانی اور سیاسی زندگی معجزات سے بھری پڑی ہے عرض پاک پر جب بھی ب±را وقت آیا پاک فوج کے شانہ بشانہ ہم نے پایا سیاسی بصیرت کا یہ عالم تھا کہ بڑے بڑے سیاسی لیڈر ان سے صلاح ومشورے کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کرتے تھے پروگرام کے آخر میں ملکی سلامتی اور سالمیت کے لئے خصوصی دعا بھی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...