سیہون شریف(نامہ نگار) سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 کاروں کے آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی شدید ہوگئے۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیوھن کے قریب انڈس ہائے وے پر گاو¿ں بختیارپور کے مقام پر 2 کاروں میں آمنے سامنے ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص عمرالدین لغاری جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی خاتون عظیماں زندگی کی جنگ ہار گئی جبکہ دیگر زخمیوں عبدالشکور راہوجو، سکینہ بھنڈ، فہیم میمن کو سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سیہون میں طبی امداد دی جارہی ہے۔