وہاڑی (نامہ نگار/ کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سبزی منڈی ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور سبزی منڈی میں طلب ورسد کو چیک کیا انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سبزیوں و پھلوں کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صفدر حسین ورک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے وزٹ کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور مریضوں کی تیمارداری بھی کی. ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں حاضری، ادویات کا ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر بھر میں وزٹ کرکے صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کو بہترین میونسپل سروسز مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صفائی مہم پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال‘ سبزی منڈی اورمختلف علاقوں کا دورہ
Nov 23, 2022