خانیوال(خبرنگار) گورنمنٹ ایم سی مڈل سکول 1بی خانیوال کے درجنوں طلبا نے اپنے سکول کے باہر سڑک پر دھرنا دے دیا طلبا کے احتجاج کے باعث ہر طرح کی ٹریفک بلاک ہوگئی۔ طلبا کو جس سکول شفٹ کیا گیا وہاں پہلے ہی طلباءکی تعداد زیادہ ہے چھٹی ساتویں اور آٹھویںکے شفٹ ہونے والے طلباءکا کہنا تھا کہ جس سکول میں ہمیں شفٹ کیا گیا وہاں پر بیٹھنے کے لئے تینوں کلاسوں کو ایک کمرہ دیا گیا نہ پانی اور نہ واش روم ہیں۔ طلبا کو ایک ہی کمرہ میں بیٹھنے کو کہا گیا طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ پر دھرنا دیا اور لیٹ کر احتجاج کرتے رہے کمسن طلبا ءنے ڈنڈے لہراتے ہوئے دوبارہ اسی سکول میں کلاسیں لگانے کا مطالبہ کیا محکمہ ایجوکیشن کے افسران کا کہنا ہے کہ سکول میں تینوں کلاسوں کے طلبا کی کم تعداد کے باعث انہیں دوسرے سکول شفٹ کیا گیا۔