ملتان (خصوصی رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 18 کے سنیئر رجسٹرار پلاسٹک سرجری ڈاکٹر احمد علی ملک کو پاک اٹالین برن سنٹر ملتان تعینات کرکے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے وہ اس سے قبل نشتر ہسپتال میں ڈی ایم ایس پرچیز۔ڈی ایم ایس سٹور۔ڈی ایم ایس لیٹی گیشن اینڈ لانڈری۔ڈی ایم ایس ایم اینڈ آر شعبوں میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔