وہاڑی (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) گورنمنٹ گریجوایٹ بوائز کالج وہاڑی میں ضلعی سطح پر انسداد انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع وہاڑی کے مختلف کا لجز کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن تھے اور ان کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کریشن یسرا ارشد تھی. اردو تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ومن وہاڑی کی طالبہ کا ئنات قاسم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن ایمن ندیم گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین بورے والہ نے حاصل کی . جبکہ انگلش تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن آفتاب عالم گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج بورے والا نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن فاطمہ ارشد گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین وہاڑی نے حاصل کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ انسداد کرپشن آگاہی سیمینار کا مقصد نئی نسل کو بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور اسکے سدباب کیلئے تیار کرنا ہے۔ پرنسپل عالم زیب جمیل گورنمنٹ گر یجوایٹ کالج وہاڑی اور اسٹنٹ ڈائریکر اینٹی کرپشن یسرا ارشد نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔دریں اثناءاس موقع پر انسداد کرپشن آگاہی واک بھی نکالی گئی ۔