دنیاپور ( نامہ نگار) دنیاپور کا ریلوے اسٹیشن قیام پاکستان سے قبل کا قائم ہے لیکن آج تک یہاں پر سہولیات کا فقدان ہے شہر اور دیہات کے درجنوں مسافر پاکستان کے دیگر شہروں کا سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے کو لاکھوں روپے ماہانہ آمدنی ہوتی ہے اس کے باوجود یہاں پینے کے پانی سہولت ہے نہ ہی واش روم ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ادھر صرف دو ٹرینوں ملت ایکسپریس اور علامہ اقبال کا سٹاپ مقرر ہے لیکن ان ٹرینوں کے لئے مسافروں کو سیٹوں کا کوٹہ دستیاب نہیں ہے عوامی سماجی حلقوں نے ریلوے کے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
محکمہ کی عدم توجہ‘ ریلوے اسٹیشن دنیاپور بھوت بنگلہ بن گیا
Nov 23, 2022